کراچی میں آج شام سے موسلا دھار بارش متوقع

کراچی: آج شام سے شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے کراچی بھر میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو 18 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 23 جولائی سے نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جب کہ اگست کے وسط تک ایک کے بعد ایک اسپیل آئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شام سے شروع ہونے والی بارش اگلے دن دوپہر تک جاری رہی تھی، جس میں پورا شہر ڈوب گیا تھا۔ بعض علاقوں میں آج تک اُس بارش کا پانی جمع ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔