زندگی میں سب سے زوردار تھپڑ میرا نے مارا، یاسر حسین

کراچی: فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں زندگی کا خطرناک تھپڑ اداکارہ میرا نے فلم کی شوٹنگ کے دوران رسید کیا تھا۔
یاسر حسین نے عید کے خصوصی شو میں شرکت کے دوران اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی اور دلچسپ باتیں بتائیں۔
میزبان نے دورانِ شو سوال کیا کہ زندگی میں سب سے خطرناک تھپڑ کب اور کیوں پڑا؟
جواب میں یاسر نے ذرا سوچتے ہوئے بتایا کہ مجھے اداکارہ میرا نے تھپڑ رسید کیا تھا، میرا جی کی ایک فلم تھی ’باجی‘، جس میں میرا چھوٹا سا کردار تھا، مجھ سے وہ فلم شروع ہوتی ہے کہ میں ایک ڈائریکٹر ہوتا ہوں۔
یاسر نے بتایا کہ میرا کردار تھا کہ میں میرا کو فلم سے نکال دیتا ہوں، تو اس وقت گانے کی شوٹنگ ہورہی ہوتی ہے جس میں میرا آتی ہیں اور اپنے ڈائیلاگ بولتے ہوئے مجھے زوردار تھپڑ مارتی ہیں۔
یاسر حسین نے کہا کہ پہلے میں نے میرا سے کہا تھا کہ مجھے زیادہ زور کا تھپڑ نہیں ماریے گا لیکن پھر ہم نے جب شوٹ کی جھلک دیکھی تو اس میں وہ تھپڑ جعلی لگ رہا تھا، بعد میں میرا نے مجھے زوردار تھپڑ رسید کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔