کراچی میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ

اسلام آباد/ کراچی: ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں کراچی میں سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں گزشتہ روز 508 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 10.53 فیصد رہی۔
این سی او سی کا بتانا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز کورونا کے 456 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 20.61 فیصد رہی جب کہ حیدرآباد میں شرح 0.83 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے دیگرصوبوں میں بھی کورونا مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
لاہور میں گزشتہ روزکورونا مثبت کیسزکی شرح 3.29 فیصد رہی، فیصل آباد میں 1.52، کوئٹہ میں 2.71، مردان 2.21، اسلام آباد 3.48 اور راولپنڈی 0.75 فیصد رہی۔
اس کے علاوہ پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.51 فیصد رہی جب کہ میرپور آزاد کشمیر میں شرح 2.44 فیصد رہی۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ ایام سے ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کراچی میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے اور شرح بھی سب سے بلند ترین ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔