سندھ، کاروباری مراکز 9 بجے بند کرنے کا حکم عیدالاضحیٰ تک معطل

کراچی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کاروباری اوقات کار پر پابندیوں کا حکم نامہ عیدالاضحیٰ تک معطل کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندیوں کا نوٹیفکیشن11 جولائی کو ایک بار پھر نافذ العمل ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے 9 بجے کاروباری مراکز بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی دکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک معطل کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔