کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

کراچی: آج تین بجے کے بعد سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں آج دوپہر تین بجے کے قریب بارش متوقع ہے اور یہ اسپیل رات گئے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ دوپہر کو ہونے والی بارش شام کے وقت میں تیز ہوسکتی ہے، بارش کا یہ اسپیل کل اور پرسوں بھی جاری رہ سکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مون سون ہوائیں سندھ اور بلوچستان کی طرف بڑھ رہی ہیں، شہر میں آج تیز اور معتدل بارش کا امکان ہے جب کہ 6 جولائی کو ہلکی بارش متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ پر بھی بارش کا امکان موجود رہے گا، بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوگیا ہے اور سندھ میں زیادہ بارشیں نہیں ہوئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔