عمران کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، صدر علوی

اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، مارپیٹ نہیں ہونی چاہیے، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری کی مخالفت نہیں کی تھی، عمران خان نے کہا تھا کہ جنرل باجوہ کو کہہ دیں جس کو ادارہ آرمی چیف بنائے قبول کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔