بھارت کا پاکستان سے کسی بھی طرز کی کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار

نئی دہلی: پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے سے بھارت نے انکار کردیا۔
بیرون ملک کے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں گزشتہ روز پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں، پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے۔
نجم سیٹھی کے بعد بھارتی میڈیا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے آئندہ دنوں یا پھر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سیریز کھیلنے کا منصوبہ نہیں بنایا، پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے کے لیے تیار نہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت نے 2012 -2013 سے اب تک کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی، پاکستان نے آخری بار ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا، دونوں ملکوں کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں کھیلا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔