وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے حلیم عادل شیخ کی اہم ملاقاتیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے قائد حزب اختلاف سندھ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے ان کے آفس میں اہم ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے انتظامی امور بھی بات چیت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے حلیم عادل شیخ کو کہا ویلڈن حلیم عادل گھبرانا نہیں ہے۔ کرپشن اور ناانصافی کے خلاف صف اول دستے کا کردار ادا کریں۔ اگلے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے سندھ کے لوگوں کو بھی کرپٹ ٹولے سے نجات دلائیں گے۔ جلد سندھ کا دورہ کروں گا۔
حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم عمران خان کو کہا سندھ کے لوگ کرپٹ حکومت سے نجات کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹٰی کی سندھ حکومت نے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے کرپشن کی وجہ سے سندھ کے محکمے تباہ ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے بلاول زرداری کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا سندھ کے نالائق بچے کشمیر میں چھٹیاں منانے پہنچے ہوئے ہیں، میرے نانا میری والدہ کے نعرے لگاتے ہیں، بلاول زرداری اپنے ابو کا نام نہیں لیتے، کشمیر کے عوام باشعور ہیں کشمیر کو لاڑکانہ نہیں بننے دیں گے۔


قبل ازیں حلیم عادل شیخ کی اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، جس میں سندھ کے حوالے سے مسائل اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔