دلیپ کمار۔۔۔ فن تھا، تہذیب تھا، کمال تھا وہ!

گزشتہ روز برصغیر کے عظیم ترین اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔ اُن کی وفات کی خبر بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہی۔


جہاں اُن کے مداح غم و اندوہ کی کیفیت سے دوچار دکھائی دیے، وہیں اُن کی شریک حیات میڈیا پر آنے والی تصاویر میں شدت غم سے نڈھال دکھائی دیتی تھیں۔ اپنے محبوب شوہر کے آخری دیدار کے موقع پر اُن کی حالت دیکھی نہ جاتی تھی۔ 55 برس پر محیط رفاقت کا اختتام اُن کے لیے سوہان روح سے کم نہ تھا۔ سائرہ بانو نے دلیپ کمار مرحوم کی خدمت اور تیمارداری میں کبھی بھی کوئی کسر نہ چھوڑی۔ خدا تعالیِ اُنہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔
ممبئی میں کل ہی اُن کی سرکاری اعزازات کے ساتھ تدفین کردی گئی تھی۔ چونکہ اُن کا جنم پاکستان کے شہر پشاور میں ہوا تھا تو اُن کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کے پی کے سمیت پاکستان بھر میں بستی ہے۔ اس لیے اُن کی غائبانہ نماز جنازہ پاکستان کے مختلف علاقوں خاص طور پر پشاور میں بھی ادا کی گئی۔

دلیپ کمار کی غائبانہ نماز جنازہ اُن کے پشاور میں موجود آبائی گھر میں ادا کی جارہی ہے


اُن کے ایصال و ثواب کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں دعائوں اور فاتحانہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کراچی پریس کلب میں صحافیوں کی جانب سے فاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔


اُن کے ساتھ لوگ آج بھی اپنی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔ پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اقبال لطیف نے یوسف خان مرحوم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔


اسی طرح کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف پریس فوٹوگرافر ظفر احمد نے بھی دلیپ کمار کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔


معروف شاعر اور صحافی عثمان جامعی نے دلیپ کمار کو اپنے شعر کے ذریعے شان دار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

فن تھا، تہذیب تھا، کمال تھا وہ

ذکر جس کا ہے بے مثال تھا وہ


معروف سیاست داں اور پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے والد سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی عطاء محمد مری مرحوم کی دلیپ کمار کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

دلیپ کمار کی دورہ پاکستان کے موقع کی کچھ تصاویر سابق چیف سیکریٹری غلام سرور کھیڑو نے شیئر کی ہیں۔
دلیپ کمار کی سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیٗر کی جارہی ہے۔


نامور شعرا قتیل شفائی، حبیب جالب اور دلیپ کمار کی یادگار تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔


سینئر صحافی ایس ایم شکیل نے دلیپ کمار مرحوم سے آٹوگراف لیتے ہوءے اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی فن کے لیے خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔