خلیل الرحمٰن قمر نے خواتین کیلیے بہترین کردار لکھے، حنا بیات

کراچی: ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور میزبان حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں خواتین کے لیے بہترین کردار زیادہ تر مرد حضرات نے لکھے۔
اداکارہ حنا خواجہ بیات کا ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر ٹی وی پر عورتوں کے بہترین کردار لکھنے والے تین اہم لکھاریوں میں شامل ہیں اور انہوں نے خواتین کے لیے بہترین کردار لکھے۔ میرے خیال میں خلیل الرحمٰن قمر، سرمد صہبائی اور محمد احمد نے خواتین کے لیے عمدہ کردار لکھے ہیں۔
خلیل الرحمٰن قمر کو ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں دو ٹکے کی عورت کا ڈایئلاگ لکھنے اور متعدد انٹرویوز میں خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
حنا خواجہ بیات نے مزید کہا کہ مدیحہ امام، صبا قمر، زارا نور عباس اور سجل علی سمیت دیگر اداکارائیں اچھا کام کررہی ہیں جب کہ عمیر رانا، وسیم سجاد اور وہاج علی کے ساتھ کام کرکے مزا آتا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔