خوشبودار تارکول مگر کیسے؟

وارسا: تارکول سڑکوں کی تعمیر میں استعمال ہوتا ہے، لیکن اس کے بعد اس کی بو سڑکوں کی تعمیر میں حصہ لینے والے کارکنان کے لیے ناگواری کا سبب بننے کے ساتھ چند روز تک لوگوں کے لیے مشکل کا باعث بنتی ہے۔ اب لوگوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ ایسا تارکول تیار کرلیا گیا ہے جو بہترین خوشبو کا حامل ہے۔
پولینڈ کی دو کمپنیوں نے باہمی اشتراک سے ایسا تارکول (ایسفالٹ) تیار کرلیا ہے جس میں سے خوشبو آتی اور سڑک بنانے والے کارکنان کو ایک خوش گوار احساس ہوتا ہے۔
ان میں سے ایک تعمیراتی کمپنی ’’بیوڈی میکس‘‘ جب کہ دوسری آئل ریفائنری ’’لوٹوس‘‘ ہے۔
خبروں کے مطابق، ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ سڑکیں بنانے کے دوران عام استعمال ہونے والے تارکول میں اگرچہ کچھ خاص مضر اجزاء نہیں ہوتے لیکن گرم تارکول سے اٹھتی بدبو وہاں کام کرنے والے مزدوروں اور دوسرے کارکنان مسلسل ایک ناگوار احساس میں مبتلا رہتے ہیں۔
نئے تارکول میں ایسے قدرتی اور مصنوعی خوشبودار تیل ملائے گئے ہیں جو ایک طرف تارکول کی بدبو ختم کرتے ہوئے اسے خوشبودار بناتے ہیں تو دوسری جانب وہ تارکول کی مضبوطی اور پائیداری بھی متاثر نہیں کرتے۔
ابتدائی آزمائشوں کے دوران خوشبودار تارکول (ایسفالٹ) کی کارکردگی بہت اچھی رہی۔ سڑک بنانے والے کارکنوں کا کہنا تھا کہ انہیں پھولوں جیسی خوشبو والے ماحول میں کام کرتے ہوئے بہت مزا آرہا تھا۔
بیوڈی میکس کمپنی کا کہنا ہے کہ تارکول کو خوشبودار بنانے والے یہ اجزاء بہت جلد بڑے پیمانے پر فروخت کے لیے پیش کردیے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔