فی تولہ سونا 1050 روپے سستا ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کی واضح کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1050 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 150 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 901 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 13 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کمی کے بعد 1714 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے سونے کے نرخوں میں متواتر اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔