سری لنکن ٹیم کا اعلان، سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، پی سی بی

کولمبو: پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود میزبان سے سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، دوسری جانب پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت ڈیمتھ کرونارتنے کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں پاتھم نسانگا، اوشادا فرنانڈو، اینجیلو میتھیوز، کوشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، کمنڈومینڈس، نیروشن ڈکویلا، دنیشن چندی مل، رمیش مینڈس، مہیش تھپکشانا، کاسن رجیتھا، وشوا فرنانڈو، اسیتھا فرنانڈو، دلشان مدوشنکا، پربیتھ جے سوریا، دونییتھ ویلاگے اور جیفری وندر شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قبل ازیں سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونارتنے کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط حریف ہے کیونکہ وہ اسپین کو زیادہ اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود دونوں ٹیموں کے مابین سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔