دبئی میں غریبوں کے لیے مفت روٹی کی مشینیں نصب

دبئی: دبئی میں غریبوں کے لیے مفت روٹی فراہم کرنے والی مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی سپر مارکیٹس میں غریبوں کو مفت روٹیاں فراہم کرنے والی 10 مشینیں لگادی گئیں۔ ان مشینوں پر روٹی سب کے لیے کی عبارت درج ہے۔

روٹی حاصل کرنے کے خواہش مندوں کے لیے اسکرین پر مختلف روٹیوں مثال کے طور پر چپاتی اور پٹا بریڈ کے آپشنز موجود ہیں۔ جس کو جو روٹی کھانی ہے وہ آپشن پر کلک کرے اور گرم گرم روٹی مشین سے باہر آجاتی ہے۔

مفت روٹی کی فراہمی کے لیے مخیر افراد کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں۔ دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کے بعد مفت روٹی کی سہولت مزدور طبقے کے لیے فائدے مند ثابت ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔