ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: رضوان کی پہلی پوزیشن، بابراعظم کی ایک درجہ ترقی

دبئی: آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی، رضوان کا اول نمبر، کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان نے ٹی 20 رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے جب کہ کپتان بابراعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
محمد رضوان کے ریٹنگ پوائٹس کی تعداد 861 ہوگئی ہے، سوریا کمار یادیو 801 پوائٹس کے ہمراہ دوسرے، 799 پوائٹنس کے ہمراہ بابراعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔
دیگر بلے بازوں میں ایڈن مارکرم چوتھے، ایرون فنچ پانچویں، ڈیوڈ ملان چھٹے، دیون کانوے ساتویں، پاتھون نسانکا آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔