ملکی تاریخ میں پہلی بار زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے لیے یہ خبر انتہائی مسحور کُن قرار دی جاسکتی ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
بینک دولت پاکستان نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ 16 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے جب کہ ملک کے دیگر بینکوں کے پاس 7 ارب سات کروڑ 73 لاکھ ڈالر زرمبادلہ ذخائر تھے۔
اس اعداد و شمار کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔