آزاد کشمیر انتخابات، کپتان کے کھلاڑیوں کی ہی جیت ہوگی: گورنر پنجاب

لاہور: پنجاب کے گورنر چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عمران خان قومی امنگوں کے ترجمان اور کشمیر کے سفیر ہیں، اپوزیشن کو آزاد کشمیر انتخابات میں واضح شکست کا خوف کھائے جارہا ہے، آزاد کشمیر کا صدر اور وزیراعظم پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا۔
گورنر پنجاب سے کوآرڈی نیٹر سید عظمت علی شاہ اور وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو کپتان کے کھلاڑیوں کی ہی جیت ہوگی، پاکستان درست سمت میں کامیابیوں سے آگے بڑھ رہا ہے، حکومت بزنس کمیونٹی سمیت تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، کمزور طبقے کو اوپر لانے کے لیے وفاق اور پنجاب کی حکومتیں عملی اقدامات کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان نائب صدر کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا خطے میں امن کے خلاف سازش ہے، افغان حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے، امن کے لیے خطے میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پاکستان امن و استحکام کے لیے تمام افغانیوں کی حمایت کرتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔