فیفا ورلڈکپ: فائنل 18 دسمبر کو ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان ہوگا

دوحہ: قطر میں جاری فٹ بال ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، فائنل میں اب فرانس اور ارجنٹائن مدمقابل ہوں گے۔
البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ فرانس کی جانب سے پانچویں منٹ میں تھیو ہرنینڈز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ 79 ویں منٹ میں رینڈل کولو موانی نے دوسرا گول اسکور کر کے برتری کو دُگنا کردیا، جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
مراکش کی جانب سے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے گئے، تاہم گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
خیال رہے کہ ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان فیفا ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسری پوزیشن کے لیے کروشیا اور مراکش کی ٹیمیں 17 دسمبر کو خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔