بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 39 افراد چل بسے

پٹنہ: بھارت میں زہریلی شراب کے باعث 39 شہری جان کی بازی ہارگئے۔
بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 39 افراد کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع سارن میں منگل کو شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تھی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تین افراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر اموات کل اور آج رپورٹ ہوئی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔