پلانٹ میں فنی خرابی، کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافے کا اندیشہ

کراچی: شہر قائد کو بجلی سپلائی کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے پلانٹ میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے باعث کراچی میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کی تصدیق کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ بن قاسم پاوریونٹ اسٹیشن ٹیسٹ رن پر خراب ہوگیا ہے، پلانٹ پر صورت حال کا مستقل جائزہ لیا جارہا ہے اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ٹیم درستی یقینی بنائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فالٹ گیس ٹربائن کے ایک خاص حصہ میں آیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بجلی کی سپلائی 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جون کے اواخر اور جولائی کی ابتدا میں بھی شہر قائد سمیت سندھ بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے سلسلے خاصے طویل تھے اور اندرون سندھ کے شہروں میں 18، 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔