پھر ثابت ہوا عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے، وزیراعظم

کراچی: پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے میں آئین کی خلاف ورزی، جھوٹے حلف نامے جمع کروانے اور غیر ملکی رقم قبول کرنا عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہیں۔
شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران نیازی ایک سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے، قوم کو غیر ملکیوں سے فنڈ لینے والے شخص کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے۔
دھیان رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو 34 غیر ملکیوں اور 351 کمپنیوں کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی گئی جو غیر قانونی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔