سعودیہ میں مسافر بس کو حادثہ، 20 عمرہ زائرین جاں بحق

عسیر/ ریاض: سعودی عرب میں بس کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 20 عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق جب کہ 29 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد عسیر کے سینٹرل اسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مسافر بس مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو لے کر ابھا شہر سے مکہ مکرمہ جارہی تھی، بس میں زیادہ تر غیر ملکی اقامہ ہولڈر سوار تھے، بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد عسیر کے درہ شعار کو بند کردیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔