ڈالر کی مزید اونچی پرواز، انٹربینک میں 201 روپے کا ہوگیا

کراچی: ڈالر کی اونچی اُڑان تھمنے میں نہیں آرہی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا اور ڈالر 200 روپے تک جاپہنچا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 7 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا اور 200 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 200 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 80 پیسے اضافہ ہوا جس سے اب ڈالر 201 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔