ابرار الحق گانا نقل کرنے پر کرن جوہر کیخلاف قانونی جنگ لڑیں گے

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق نے کرن جوہر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے بھارتی ہدایت کار کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گانے کو بلااجازت استعمال کرنے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم جُگ جُگ جیو کل ریلیز کی جائے گی اور اس فلم میں ابرارالحق کا گانا "نچ پنجابن” استعمال کیا گیا ہے۔ ابرارالحق نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا، عدالت جاکر ہرجانہ وصول کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرن جوہر جیسے معروف ہدایت کار کو نقل کئے گئے گانے استعمال نہیں کرنے چاہئیں، اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں میرے چھٹے گانے کی نقل کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔