بزرگ خاتون نے پوتے کا چیلنج پورا کرکے سب کو حیران کردیا

نئی دہلی: بزرگ بھارتی خاتون نے کئی کلو وزن اٹھاکر اپنے پوتے کا دیا ہوا چیلنج پورا کرکے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیا۔
جسم کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے بھاری بھرکم باربل(کثرت میں استعمال ہونے لوہے سے ویل) اٹھانا جوانوں کیلئے بھی مشکل ہوتا لیکن بھارت کی 80 سالہ بوڑھی خاتون نے بھاری بھرکم باربل اٹھانے کا چیلنج پورا کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک عمر رسیدہ خاتون کو باربل اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، خاتون نے اتنی آرام اور آسانی سے باربل اٹھایا جیسے باربل اٹھانا ان کا معمول ہو۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 80 سالہ خاتون کو پوتے نے وزن اٹھانے کا چیلنج دیا تھا۔
ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئ تھی جسے اب تک چار ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو پر اب تک سیکڑوں لائکس آچکے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’یہ ویڈیو کہاں سے ملی؟ یہ تو میری دادی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔