ڈالر کی اونچی اُڑان، انٹربینک میں 190 پر براجمان، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی: مہنگائی کا نیا طوفان دستک دیتا دکھائی دے رہا ہے، ڈالر سب سے اونچی اُڑان بھرتے ہوئے 190 روپے کی بلند ترین سطح پر براجمان ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 34 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 190 روپے کے نرخ پر فروخت ہونے لگا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد 191 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں 425 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 43 ہزار 79 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔
منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 13 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 187 رپے 53 پیسے سے بڑھ کر 188 روپے 66 پیسے ہوگئی تھی۔
دھیان رہے کہ رواں مالی سال ڈالر کی قیمت میں 32 روپے 46 پیسے کا اضافہ ہوچکا، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 4 ہزار ارب روپے کا بار بڑھا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔