اسرائیلی جارحیت کے باعث الجزیرہ کی خاتون صحافی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی جارحیت نے ایک اور صحافی کی جان لے لی، مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹرشہید ہوگئیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے عرب میڈیا نے بتایا کہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شیریں ابو عاقلہ شہید ہوگئیں۔ ان کا تعلق فلسطین سے تھا۔
رپورٹس کے مطابق شیریں ابو عاقلہ مغربی کنارے کے شہرجینن میں فلسطینیوں کے گھروں پراسرائیلی فورسز کے چھاپوں کی کوریج کررہی تھیں اوراس دوران فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شیریں ابوعاقلہ بھی شہید ہوگئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔