ڈالر کی اونچی اُڑان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر براجمان

کراچی: ملک عزیز میں ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ تمام تر جتن کرلینے کے باوجود رُکنے میں نہیں آرہا، اور روزانہ کی امریکی ڈالر نت نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔
تازہ اطلاع کے مطابق امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 6 پیسے مزید بڑھ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 178 روپے 4 پیسے پر بند ہوا، یکم جولائی سے اب تک ڈالر 13 فیصد مہنگا ہوا جب کہ ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2550 ارب روپے اضافہ ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 182 روپے پر فروخت ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔