ثانیہ شعیب ملک کی کس خوبی سے زیادہ متاثر ہیں؟

کراچی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی وہ خوبی بتادی ہے، جس کی وجہ سے اُنہوں نے اُن سے شادی کی۔
اس ضمن میں ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے شعیب ملک کی سادگی سے متاثر ہوکر ان سے شادی کا فیصلہ کیا۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ اداکار احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شرکت کی، جہاں احسن خان نے ثانیہ سے سوال پوچھا کہ شعیب کی کون سی ایک خوبی کی وجہ سے آپ نے ان سے شادی کا فیصلہ کیا؟


اس سوال کے جواب میں پہلے تو ثانیہ مرزا نے کہا کسی سے شادی کرنے کے لیے ایسا کوئی ایک لمحہ نہیں ہوتا۔ یہ فیصلہ وقت کے ساتھ لیا جاتا ہے جب آپ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
بعد ازاں ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی وہ خوبی بتائی جس نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے کہا شعیب کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا، پاکستان کے لیے برسوں سے کھیل رہے ہیں اور کامیاب کرکٹر ہیں لیکن ان کی سادگی وہ خوبی ہے جس نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔