سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع خیرپور سے گیس دریافت ہوئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا کہ خیرو ویل ون کی 3762 میٹر تک کھدائی کی گئی جہاں سے ابتدائی طور پر یومیہ ایک کروڑ 43 لاکھ مکعب گیس ملنے کا تخمینہ ہے جب کہ یومیہ 93 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع ٹنڈو الٰہ یار میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت کیے تھے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اٹک سے بھی تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔