شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے ثنا جاوید کی ملتان اسٹیڈیم آمد

ملتان: ٹی وی اور فلموں کی مقبول اداکارہ ثنا جاوید پی ایس ایل میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔
پاکستان سُپر لیگ سیزن 9 میں ممتاز آل راونڈر شعیب ملک کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔
اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کی اہلیہ ثنا جاوید بھی اسٹیڈیم میں نظر آئیں۔
ثنا جاوید کی موجودگی میں شعیب ملک نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور صرف 35 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
شعیب ملک نے بیٹنگ کے دوران 2 چھکے اور 5 چوکے بھی لگائے۔
کرکٹر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید شادی کے بعد پہلی بار گزشتہ روز ایک ساتھ منظرِعام پر نظر آئے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شعیب ملک کو ثنا جاوید کے ہمراہ ملتان ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔