ملک بھر میں ڈینگی کا پھیلاؤ، پنجاب میں مزید 5 افراد جاں بحق

کراچی/ لاہور: پاکستان بھر میں ڈینگی کا پھیلاؤ تیزی کے ساتھ جاری ہے، پنجاب میں مہلک مرض نے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے، سیکڑوں نئے مریض بھی سامنے آگئے۔ خیبرپختونخوا میں بھی 110 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں سے 3 کا تعلق لاہور سے تھا۔ خانیوال اور گوجرانوالا کے دو شہری بھی مہلک مرض سے جاں بحق ہوگئے۔ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 306 مریض رپورٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 110 کیس سامنے آئے۔ اسلام آباد میں 54 شہری ڈینگی کا شکار ہوگئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 400 سے زائد ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔