بنگلادیش سے ابتدائی معرکے کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

ڈھاکا: بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اولین مقابلے کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے جب کہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شامل نہیں، محمد حفیظ نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جب کہ محمد آصف اور عماد وسیم کو پہلے میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آچکے اور گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے پریکٹس بھی کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔