ڈیری مافیا بے لگام، کراچی میں دودھ کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ

کراچی: شہر قائد میں منافع خور دودھ فروشوں نے راتوں رات حکومتی احکامات روندتے ہوئے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کا من مانا اضافہ کردیا۔
چند مہینے قبل دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد راتوں رات دودھ فروشوں نے قیمتوں میں ایک بار پھر 20 روپے لیٹر کا اضافہ کردیا، جس کے بعد شہر میں دودھ 200 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا۔
دودھ فروشوں نے قیمتوں میں اضافے کا سبب سیلاب کے دوران مویشیوں کی ہلاکت اور فصلوں کو ہونے والا نقصان قرار دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب دودھ خریدنا مشکل ہوگیا ہے، ضلعی انتظامیہ اشیائے خورونوش کی اپنی ہی جاری کی گئی فہرست پر فروخت کو یقینی بنائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔