مریضوں کا علاج کرنے والے 100 سالہ ڈاکٹر

کلِیولینڈ: امریکا میں دُنیا کے معمر ترین ڈاکٹر کہلانے والے مسیحا ایسے بھی ہیں، جو عمر کی 100 بہاریں دیکھ چکے اور اب بھی خلق خدا اُن سے استفادہ کررہی ہے۔ دنیا کے معمر ترین ڈاکٹر ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے امریکی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلِیولینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ہاورڈ ٹکر کو 2021 میں میدانِ عمل میں موجود سب سے معمر ترین ڈاکٹر کی سند دی گئی تھی۔ اس وقت وہ 98 سال اور 231 دن کے تھے۔
ہاورڈ ٹکر، جو اب 100 برس کے ہیں، کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مکمل اوقات میں کام جاری رکھیں گے۔ ان کے کام کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں ان کی 100 ویں سالگرہ کے بعد وہ کووڈ-19 میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن انہوں نے زوم کے ذریعے اپنا کام جاری رکھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے خطاب کو اپنے طویل، مطمئن اور خوش گوار زندگی میں ایک کامیابی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔