کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی

اسلام آباد: شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جب کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہر ممکن کوشش کی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے لیے گزشتہ روز سیکریٹری وزارت داخلہ سے میٹنگ کی گئی، وزارت داخلہ سے انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے فوج اور رینجرز کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا تھا، وزارت داخلہ نے مطلع کیا کہ پولیس نفری کی کمی کے پیش نظر فوج اور رینجرز پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی نہیں دے سکتے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریری طور پر بتایا گیا کہ فوج اور رینجرز بطور کوئیک رسپانس فورسز دستیاب ہوں گے، سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ کراچی کے اکثر پولنگ اسٹیشنز یا تو حساس یا اننتہائی حساس ہیں، لہٰذا الیکشن کمیشن کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ فی الحال انتخابات ملتوی کردیے جائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔