کورونا وبا سے 88 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وائرس مزید 88 افراد کو زندگیوں سے محروم کر گیا جب کہ 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,717,23 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 7 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 897,468 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 6 ہزار 707، پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 57، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 29 ہزار 13، اسلام آباد میں 80 ہزار 156، بلوچستان میں 24 ہزار 413، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 63 ہزار 436 ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 88 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 177 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 712 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 813,855 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔