شعیب ملک نے شائستہ لودھی کی زبان کاٹنے کی خواہش کیوں ظاہر کی

کراچی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک شائستہ لودھی کی زبان کاٹنا چاہتے ہیں۔
گزشتہ روز شعیب ملک اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں شریک ہوئے، جہاں ایک گیم کھیلتے ہوئے انہیں مختلف چیزوں کے نام لے کر بتانا تھا کہ وہ عید پر کس فنکار کو کیا عیدی دینا چاہتے ہیں۔
شو کے میزبان احسن خان نے شعیب ملک سے پوچھا، آپ شائستہ لودھی کو کیا دینا چاہیں گے؟ شعیب ملک نے قینچی اٹھاکر کہا کہ وہ شائستہ لودھی کو یہ قینچی دینا چاہیں گے۔ شعیب ملک کی یہ بات سن کر سونیا حسین ہنسنے لگیں اور احسن خان نے ان سے وجہ پوچھی تو شعیب ملک نے کہا، کیونکہ ان کی زبان کاٹنی ہے۔
شعیب کی اس بات پر احسن خان نے ہنستے ہوئے پوچھا، بے چاری شائستہ لودھی نے ایسا کیا کہہ دیا ہے کہ آپ ان کی زبان کاٹنا چاہتے ہیں۔ کرکٹر شعیب ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا جب میں بہت زیادہ بولتا ہوں تو وہ میری اماں کو کال کرتی ہیں اور انہیں میری شکایتیں لگاتی ہیں کہ دیکھیں آپ کا بیٹا یہ بول رہا ہے وہ بول رہا ہے لہٰذا میں ان شکایتوں سے بچنا چاہتا ہوں۔
شو کے دوران شعیب ملک نے بتایا کہ وہ ساتھی کرکٹر احمد شہزاد کو مکھن دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سب کو بہت مکھن لگاتے ہیں۔ احسن خان نے پوچھا، احمد شہزاد کسے مکھن لگاتے ہیں تو شعیب ملک نے کہا کسے نہیں لگاتے۔
شعیب ملک نے کہا کہ وہ عمر اکمل کو ایک گڈا دینا چاہیں گے کیونکہ اس گڈے نے عمر اکمل سے زیادہ اچھا لباس پہنا ہوا ہے، شاید اس طرح عمر اکمل کو گائیڈنس ملے کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔