جنت مرزا نے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی!

فیصل آباد: ملک کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔
پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے خبروں کی تردید انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔
جنت نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ہماری منگنی نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی میری منگنی ہوگی مداحوں کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے۔
دوسری طرف ٹک ٹاکر عمر بٹ نے بھی اس حوالے سے وضاحت دی اور اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔
یاد رہے گزشتہ چند دنوں سے انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی کرلی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔