کورونا سے اموات 11 ہزار سے متجاوز، 1927 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 43 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 927 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 935، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 925، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 945، اسلام آباد میں 40 ہزار 629، بلوچستان میں 18 ہزار 715، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 770 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار63 ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 247 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 737 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 508 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔