اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر وضاحت کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فارن فنڈنگ ​​کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الیکشن کمیشن کا مؤقف پہلے ہی اعلامیے کے ذریعے جاری کیا جاچکا، تاہم فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الجھاؤ محسوس کیا جارہا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد کمیشن میں اس کیس کی کھلی سماعت ہوگی، اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس فریقین کی موجودگی میں ہوتا ہے اور کمیٹی کی کھلی سماعت نہیں ہوگی۔
اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا تھا کہ کمیشن میں کیس کی سماعت فریقین کے سامنے ہورہی ہے، اسکروٹنی کمیٹی کے اختیارات یا منصب ایک جے آئی ٹی کا ہے، اس کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہوسکتی، الیکشن کمیشن کھلی سماعت میں اسکروٹنی کمیٹی کی سفارشات دونوں پارٹیوں کو مہیا کرے گا اور دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد کیس کا جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔