کورونا وبا میں شدت: 6357 نئے مریض، 17 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر میں شدت آگئی اور مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 12.81 رہی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 49 ہزار 595 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 6 ہزار 357 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز مزید 17 افراد کا کورونا سے انتقال بھی ہوا جب کہ کورونا کے 12سو مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
دوسری جانب کراچی کے بعد اسلام آباد میں کورونا کے کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 22 فی صد پر جاپہنچی۔
محکمہ صحت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 12 علاقوں کی 19 گلیوں میں فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 19 فیصد رہی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔