کراچی میں کورونا وائرس پھر پنجے گاڑنے لگا

کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس ایک بار پھر پنجے گاڑنے لگا، کراچی میں کورونا کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 650 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 138 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں کورونا کی شرح 21.23 فیصد رہی۔
دوسری جانب کراچی کے بعد ملک بھر کے شہروں میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں 8 فیصد رہی۔
علاوہ ازیں حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
دھیان رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔