7 افراد سمندر میں ڈوب گئے: ایک جاں بحق، تین ریسکیو باقی لاپتا

کراچی: کلفٹن بے نظیر پارک کے قریب 7 افراد سمندر میں ڈوب گئے، ایک شہری کی لاش برآمد، تین کو ریسکیو کرلیا گیا جب کہ باقی تین تاحال لاپتا ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والوں میں سے ایک شہری کو مردہ اور تین کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا جب کہ تین افراد تاحال لاپتا ہیں۔ جاں بحق شہری کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رات گئے ایدھی اور چھیپاکے غوطہ خوروں نے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جو اندھیرے کے باعث صبح تک ملتوی کردیا گیا۔
غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ سمندر میں ڈوب کر لاپتا ہونے والوں کی تلاش کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔