سندھ، وزرا اور افسران کے پٹرول کوٹے میں کمی کا بڑا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزراء اور افسران کا کوٹہ 40 فیصد کم کردیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی وزراء اور افسران کا پٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پٹرول کوٹہ کم ہونے سے سرکاری خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ بوجھ کچھ کم ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ سرکاری خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے، کیونکہ سرکاری خزانے پر بوجھ پڑنے کا مطلب عوام پر بوجھ بڑھانا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30، 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جبکہ ایک ہفتے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔