شمالی وزیرستان: جوانوں نے چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنادیا، سپاہی شہید

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کوپاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنادیا، تاہم دو طرفہ فائرنگ میں ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک اور دو جون کی رات کو دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فوجی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جسے فوجی جوانوں نے ناکام بنادیا۔
28 سالہ سپاہی حامد علی نے جواں مردی اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔