براؤزنگ دلچسپ خبر
دلچسپ خبر
اطالوی ڈرائیور نے دو پہیوں پر ٹرک چلاکر ریکارڈ بناڈالا
روم: اٹلی سے تعلق رکھنے والے اسٹنٹ ڈرائیور نے ٹرک کیب کو دو پہیوں پر چلاتے ہوئے 12 فٹ اور 5 انچ کے فاصلے سے گزار کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
43 سالہ مارکو ڈیوڈ گیونی نے بھاری اشیاء اٹھانے والے ٹرک کو اس کے بائیں پہیوں پر چلا کر بیریئر چھوئے…
دُنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا منفرد پاکستانی جوڑا
کراچی: پاکستانی شادی شدہ جوڑے کا منفرد ریکارڈ، کئی چوٹیاں ایک ساتھ سر کر ڈالیں، احمد عزیر اور انعم عزیر نے حال ہی میں دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو سر کی ہے، گزشتہ دنوں اس جوڑے نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کرکے اپنے اس یادگار…
چین سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ اسپائیڈر گرل کی دھوم
بیجنگ: چین سے تعلق رکھنے والی معصوم اسپائیڈر گرل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچاکے رکھی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ بچی کی کمرے کی چھت تک جاکر دیوار سے لگ کر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے، بہت…
جاپان میں علیحدگی پسند شادیوں کا رواج زور پکڑ گیا
ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیرومی اور ان کے شوہر ہیدیکازو تاکیدا کی شادی کو کئی سال گزر چکے اور ان کا ایک بچہ بھی ہے، لیکن وہ شادی کے شروع دن سے ایک دوسرے سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر رہائش پذیر ہیں۔
علیحدگی پسند شادیوں کا رواج…
حصول علم کے لیے 92 سالہ پردادی اسکول داخل
نئی دہلی: 92 سالہ خاتون پڑھنے لکھنے کا شوق لیے اسکول پہنچ گئیں، ان کا شوق اور جنون دیکھتے ہوئے اسکول انتظامیہ بھی منع نہ کرسکی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 1931 میں ہندوستان میں پیدا ہونے والی سلیمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں میں کوئی اسکول…
قدیم دور میں انسانی باقیات بطور اوزار استعمال کرنے کا انکشاف
برن: جنوبی اسپین کے ایک غار سے محققین کو اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ وہاں دفن قدیم انسانوں کے ڈھانچوں کو کھود کر ان میں ترمیم کی گئی اور یہاں تک کہ بعد کی نسلوں نے اسے اوزار کے طور پر بھی استعمال کیا۔
سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف برن کے…
پیرو میں ہزار سال قدیم شیرخوار بچوں کا قبرستان دریافت
لیما: پیرو میں ہزار سال قدیم شیر خوار بچوں کا قبرستان دریافت کیا گیا ہے۔ پیرو میں ایک گیس پائپ لائن کی تنصیب کے دوران ورکرز نے قدیم جنازوں کے سامان کے 8 بنڈلوں کا پتا لگایا جن کی تاریخ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ لگ بھگ ہزار سال پرانا ہے۔…
دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر کا آغاز
دبئی: متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوش حالی سے پوری دُنیا حیران اور انگشت بدنداں رہتی ہے، اسی خطے میں دُنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ واقع ہے۔ اب دبئی میں دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دنیا…
دریا سے 5 لاکھ سال قدیم لکڑی کا ڈھانچہ صحیح حالت میں برآمد
لوساکا: دریا سے پانچ لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ درست حالت میں برآمد کیا گیا ہے، افریقی ملک زمبیا میں کالامبو آبشار کے قریب ایک تاریخی مقام پر ماہرین آثارِ قدیمہ نے دنیا کا قدیم ترین لکڑی کا ڈھانچہ صحیح سلامت دریافت کیا ہے جو قریباً 5…
دنیا کی سب سے بڑی، بھاری ترین 9 کلو وزنی پیاز
لندن: دُنیا کی سب سے بڑی اور بھاری ترین پیاز اُگالی گئی، برطانیہ میں ایک شخص نے پھولوں کی نمائش میں 8.97 کلو گرام وزنی پیاز نمائش کے لیے پیش کی۔ پروگرام کے منتظمین کا خیال ہے کہ یہ دنیا کی سب سے وزنی پیاز ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرسکتی ہے۔…