اسکاٹ لینڈ کے گائوں میں خوف ناک جوکر کی دہشت کے چرچے

آئرشائر: اسکاٹ لینڈ کے ایک گائوں میں خوف ناک جوکر کی دہشت کے چرچے، سڑکوں پر گھومنے والے خوف ناک جوکر نے پولیس کو پکڑنے کا چیلنج دے دیا۔
یہ جوکر ہالی وُڈ فلم اِٹ کے خوف ناک کردار پینی وائز کا روپ دھارا ہوا تھا اور مبینہ طور پر نارتھ آئرشائر کے علاقے اسکیلمورلی میں (پینی وائز) کی نقل کرتے ہوئے سرخ غبارے ہوا میں چھوڑ رہا تھا۔
محلے کی اندھیر گلیوں میں پھرتے جوکر کی تصویریں اور ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئیں اور پھر سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردی گئیں۔
جوکر کی جانب سے اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو میں جوکر شاعرانہ انداز میں کہتا ہے کہ ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، ٹھیک ہے۔ کیا مجھے اپنی گھناؤنی مسکراہٹ کے ساتھ کیمروں کے لیے مسکرانا چاہیے؟
ایک مقامی شہری نے بتایا کہ جوکر نے اپنی پچھلی پوسٹس کو حذف کردیا تھا کیونکہ وہ کافی توجہ کا مرکز بن رہی تھیں۔ یہ عمل بہت ہی احمقانہ تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔