کینیا میں فلم ایکٹر ان لاء کی کہانی نے حقیقت کا روپ دھار لیا

نیروبی: کینیا میں پاکستان کی مشہور فلم ایکٹر ان لاء کی کہانی نے حقیقت کا روپ دھار لیا، کینین شہری کو حال ہی میں اس بات پر گرفتار کیا گیا کہ اس نے ایک وکیل کی نقالی کرتے ہوئے 26 مختلف مقدمات میں مؤکلوں کی نمائندگی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برائن میوندا نامی ایک شخص نے وکیل کا روپ دھار کا 26 مقدمات لڑے اور حیرت انگیز طور پر وہ تمام کیسز جیت گیا۔
اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات کہ شہری نے کبھی بھی کوئی وکالت کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی۔
نوجوان شہری 26 مختلف مقدمات میں کورٹ آف اپیل ججز اور ہائی کورٹ کے ججوں کے سامنے مؤکلوں کی نمائندگی کرنے میں کامیاب ہوا۔ وہ خود کو ایک قابل وکیل کے طور پر پیش کرتا تھا اور وہ بھی اس طرح کہ ججوں میں سے کسی کو بھی اس پر شک نہیں ہوا۔
کینیا کی لاء سوسائٹی (ایل ایس کے) نے برائن میونڈا نامی اصل وکیل کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد ہی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان جعلی وکیل کو پکڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور فلم ایکٹر ان لاء میں فہد مصطفیٰ نے جعلی وکیل کا کردار نبھایا تھا، جس میں وہ بغیر وکالت کا امتحان پاس کیے کئی مقدمات اپنے ٹھوس دلائل کی بنیاد پر جیتتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔