براؤزنگ پاکستان
پاکستان
این سی او سی اجلاس، موجودہ کورونا پابندیوں میں 13 اپریل تک توسیع!
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے موجودہ کورونا پابندیوں کو 13 اپریل تک توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے حوالے سے لگائی گئی…
اسلام آباد، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ریسٹورنٹس سیل
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 10 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 100 اموات!-->…
پاکستان میں کورونا سے مزید 100 اموات
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید 100 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 139 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 908 افراد جان کی!-->…
منی لانڈرنگ کیس، شہباز کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر
لاہور: عدالت عالیہ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ 13 اپریل کو سماعت کرے گا۔
لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے…
ضمنی انتخاب این اے 75 ڈسکہ: پولنگ ختم، گنتی شروع!
سیالکوٹ: حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پُرامن طور پر جاری رہی اور کوئی…
جہانگیر ترین اور اہل خانہ کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے
لاہور: جہانگیر ترین کے 14، ان کے بیٹے علی ترین کے 21 اور ان کی اہلیہ کا ایک اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چینی سٹہ مافیا اور جے ڈبلیو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اور چینی اسکینڈل میں…
پی آئی اے نے کیبن کریو کیلئے رمضان المبارک سے متعلق سیفٹی الرٹ جاری کردیا
کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے رمضان المبارک سے متعلق کیبن کریو ارکان کیلئے سیفٹی الرٹ جاری کردیا۔
پی آئی اے کے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ روزہ رکھنے والے کریو پر لازم ہوگا کہ وہ انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دیں۔ روزہ رکھنے والے…
نواز شریف کا دست راست نیب طلب
راولپنڈی: نواز شریف کے دست راست جاوید کیانی کو نیب راولپنڈی نے طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین جاوید کیانی کو طلب کرلیا گیا ہے، جاوید کیانی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شریک…
بڑے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لارہے ہیں، وزیراعظم
لاہور: وزیراعظم نے کہا ہے کہ بڑے بڑے سیاسی مافیاز قانون کی بالادستی کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں، لیکن کوئی خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے، بڑے سے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لارہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں نیا پاکستان منصوبے کی…
رہائشی جگہ کو کمرشل کرکے کراچی کا حلیہ بدل دیا گیا، عدالت عظمیٰ
کراچی: عدالت عظمیٰ کے فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ رہائشی جگہ کو کمرشل کرکے کراچی کا حلیہ ہی بدل دیا گیا۔
کورنگی کراسنگ میں شادی ہالز گرانے کے خلاف کورنگی شادی ہالز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لارجر بینچ نے سماعت کی۔…